Urdu

ہم کون ہیں

ڈائیورسٹی میٹرز نارتھ ویسٹ ٹیمسائیڈ میں واقع ایک ایوارڈ یافتہ خودمختار مقامی خیراتی ادارہ ہے۔ ہم صحت و بہبود میں عدم مساوات کو ختم کرنے میں مدد دینے اور مقامی لوگوں کو اپنی توانائیاں حاصل کرنے اور ایک دوسرے کی معاونت کرنے میں مدد دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

ہمارا دفتر ہائیڈ میں ہیلدی لونگ سنٹر میں واقع ہے۔ ہم اپنے رضاکاروں کی مدد سے مقامی کمیونٹی کے لیے سرگرمیوں اور تربیت کا انتظام کرتے ہیں۔

یہ خیراتی ادارہ ہمارے 2003 سے 2008 تک چلنے والے ایشیئن ہیلدی لونگ پراجیکٹ میں سے بنا۔ ہم 2007 میں ہائیڈ کمیونٹی ایکشن کے طور پر کام کرتے تھے۔ 2017 میں ہم نے اپنے کام کا دائرہ بڑھا لیا اور ڈائیورسٹی میٹرز نارتھ ویسٹ بن گئے۔

ہم ایسے مسائل کو حل کرنے، جو لوگوں کی صحت و بہبود کے حوالے سے مسائل پیدا کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کی مدد کرنے، جو پسماندہ اور محروم ہیں، کے لیے کام کرتے ہیں۔ ہم کمیونٹیز کو قریب لانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

ہم لوگوں کو اپنی مہارتیں اور اعتماد بڑھانے میں مدد دینے کی کوشش کرتے ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اگر ممکن ہو، تو لوگوں کو اپنے لیے کام خود کرنا سیکھنا چاہیے۔

ہم مقامی کمیونٹی کو سنتے ہیں اور ان کی ضروریات کے مطابق اپنی خدمات تیار کرتے ہیں۔ ہم فیصلہ سازی، رضاکارانہ کام، تربیت اور ادائیگی والی ملازمت میں مقامی کمیونٹی کے اراکین کو شامل کرتے ہیں۔

ہم کیا کرتے ہیں

ہم اسکول کے اوقات کے دوران مقامی خواتین کے لیے باقاعدہ سرگرمیوں اور تربیت کی پیشکش کرتے ہیں۔ ہماری کئی سرگرمیوں کا مرکز سیاہ فام، ایشیائی، اقلیتی نسلوں والے لوگ اور تارک وطن خواتین ہوتی ہیں، جن کی مادری زبان انگریزی نہیں ہوتی اور وہ اپنی گھریلو صورتحال کی وجہ سے تنہا ہو سکتی ہیں۔

ہمارا عمومی سرگرمیوں میں طبی نشستیں، ہاتھ سے چیزیں بنانے کی نشستیں، انگریزی سیکھنے کے مواقع، کمیونٹی میں رضاکارانہ کام کرنے کے مواقع، دماغی صحت کے حوالے سے ورکشاپس اور ملازمت کی تلاش میں معاونت شامل ہوتی ہے۔

ہم ہمیشہ ٹیمسائیڈ سے نئے رضاکاروں کی تلاش میں ہوتے ہیں، جو کچھ وقت نکال سکتے ہوں۔ رضاکار اپنی مقامی کمیونٹی کی مدد کرتے ہیں اور نئی مہارتیں اور علم حاصل کرتے ہیں۔

آپ مزید جاننے کے لیے ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہمارے پراجیکٹ

برائیٹ فیوچر والنٹیئرنگ پراجیکٹ: 15 سال اور زائد عمر کی خواتین کے لیے تربیت اور رضاکارانہ کام میں حصہ لینے کے لیے ایک پراجیکٹ

وِمن سپورٹن وِمن پراجیکٹ: ایک پراجیکٹ، جو مصائب کی شکار خواتین کو ہماری ساتھی تربیت کار رضاکاروں کے ساتھ مربوط کرتا ہے

کمیونٹی لائیزن پراجیکٹ: مقامی لوگوں کو طبی خدمات تک رسائی میں مدد دینے والا ایک پراجیکٹ

کمیونٹی انگیجمنٹ اینڈ اویئرنیس ریزنگ پراجیکٹ: ایک پراجیکٹ، جو دماغی صحت اور گھریلو تشدد کے ٹیبو توڑ رہا ہے۔

ٹیمسائیڈ بڈی پراجیکٹ: ایک پراجیکٹ جو رضاکاروں اور ایسے تنہاء مقامی لوگوں کو جوڑتا ہے، جنہیں باہر نکلنے کے لیے مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹریننگ اینڈ امپلائیبلٹی: ہم کمیونٹی کو نوکریوں کی تلاش کرنے اور حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے ورکشاپس اور معاونت کی پیشکش کرتے ہیں۔

کووِڈ کے بعد کی پیش رفت: ہم یہ جاننے کے لیے کمیونٹی کے ساتھ کام کرتے ہیں کہ ان پر کووِڈ-19 کا کیا اثر رہا ہے اور ہم اس معلومات کو اپنی بیرونی خدمات بہتر بنانے کے لیے استعال کرتے ہیں